counter easy hit

سابق صدر پاکستان اور شریک چئیرمین آصف علی زرداری کی حالیہ گرفتاری کے حوالے سے صدرپاکستان پیپلز پارٹی فرانس چوہدری محمد رزاق ڈھل کے زیراہتمام ایک ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

ch. Muhammad Razaq, President, PPP, France, condemned, the, arrest, of, ex-President, Asif Ali Zardari

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سابق صدر پاکستان اور شریک چئیرمین آصف علی زرداری کی حالیہ گرفتاری کے حوالے سے صدرپاکستان پیپلز پارٹی فرانس چوہدری محمد رزاق ڈھل کے زیراہتمام ایک ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
جس میں پارٹی کے سینئر رہنما اور ورکرز نے اپنے جذبات اور پارٹی سے بے لوث وابستگی نیز پارٹی قیادت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا
 سابق صدر پاکستان اور شریک چئیرمین آصف علی زرداری کی حالیہ گرفتاری کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے زیراہتمام ایک ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کے سینئر رہنما اور ورکرز نے اپنے جذبات اور پارٹی سے بے لوث وابستگی نیز پارٹی قیادت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا،

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر چوہدری محمد رزاق ڈھل نے کہا، کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی اور جمہوری جماعت ہونے کیساتھ ساتھ پاکستان کی سب سے بڑی وفاقی جماعت ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے جسکو اسطرح کی انتقامی،متعصبانہ اور یکطرفہ کارروائیوں سے کبھی بھی مغلوب نہیں کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں کے ہاتھوں بلیک میل ہونے والی نہیں ہے۔ پی پی پی 73 کے آئین، اٹھارہویں ترمیم، صوبوں کے اختیارات اور عوام دشمن بجٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر راہنما قاری فاروق احمد فاروقی نے  نیازی حکومت کی یکطرفہ، متعصبانہ اور انتقامی کاروئیوں کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کے نام پہ کسی ایک جماعت کو نشانہ بنانا انتہائی تشویشناک ہے جس کے پورے پاکستان کی سیاست پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
سابق صدرِ پاکستان اور شریک چئیرمین پی پی پی آصف علی زرداری کی گرفتاری کو انھوں نے موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں اور نہ پورے ہونے والے وعدوں خصوصاً آنے والا عوام دشمن بجٹ سے عوام کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش قرار دیا۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر نائب صدر سید کفایت حسین نقوی، مرکزی راہنما عبدالستار ملک، جنرل سیکرٹری پی پی فرانس پرویز صدیقی، و دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ گرفتاریاں اور دیگر انتقامی کاروائیاں پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے کوئی نئی بات نہیں ہے ہم نے ماضی میں مشکل ترین ادوار میں بھی مسلسل یہ ثابت کرچکے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے حقوق پہ کبھی سودا بازی نہیں کی ہے اور نہ ہی مستقبل میں کرے گی۔

راہنمائوں نے اپنے مزمتی بیان میں کہا کہ پاکستان میں احتساب کے نام پر ہمیشہ بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو پاکستان کی عوام کے لئے ناقابل قبول ہے۔ احتساب سے کوئی انکاری نہیں ہے لیکن معیار سب کیلئے یکساں ہو حکومت کیلئے الگ اور اپوزیشن کیلئے کوئی الگ معیار نہ ہو۔   پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما ئوں اورکارکنان نے بھی آصف علی زرداری کی بلاجواز گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا حکومت اب بھی ہوش کے ناخن لے اور انتقامی کاروائیاں ترک کر کے اپنی ترجیحات عوامی مسائل کے حل کی طرف مرکوز کرے۔

Publiée par Chaudhry Mohammad Razaq sur Mardi 11 juin 2019

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website