حکومت مہنگائی بیروزگاری کے بعد عوام کو تحفظ دینے میں بھی یکسر ناکام ہورہی ہے، چوہدری محمد رزاق
پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر چوہدری محمد رزاق نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی بیروزگاری کے بعد عوام کو تحفظ دینے میں یکسر ناکام جارہی ہے۔ حکومتی وزرا بس باتوں کے شیر ہیں اور ہر مسئلے کے جواب میں عوام کو سیلفیاں کھینچوار کر خوش کرتے رہتے ہیں۔
وہ دن دور نہیں جب ان حکمرانوں کو عوام گھسیٹ کر سڑک پر پھینکیں گے۔