پیرس(ایس ایم حسنین)ممتاز سماجی راہنما اور سینئر راہنما پاکستان پیپلز پارٹی فرانس چوہدری محمد رزاق نے کہا ہے کہ عمران خان سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں اندھیرے میں تیر چلا کر وقت ضائع کر رہی ہیں جبکہ صرف پیپلز پارٹی درست سمت میں گامزن ہے۔عمران کرپشن کیخلاف بلاول بھٹوسے بالواسطہ مدد کی درخواست کر چکے مگرخود چل کر جانے اورکہنے کی ہمت نہیں ہورہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سولو فلائٹ پر اترانے کے بجائے میچور سیاست کریں اور تاریخ سے سبق سیکھتے ہوئے درست اتحاد کا ساتھ دیں ورنہ ان جیسے سیاستدانوں کو تاریخ بنتے ہوئے دیر نہیں لگتی۔