فرانس(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے راہنما چوہدری محمد رزاق نے نمائندہ یس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کشکول توڑ دینے کا دعویٰ کرنے والے وزیر کشکول چھوڑ دیگ اٹھا کر بھیک مانگنے فرانس آئے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحق ڈار کس منہ سے فرانسیسی حکومتی لیڈروں اور پریس کا سامنا کریں گے کہ ان کے وزیر اعظم نواز شریف کی شہرت ایک بددیانت وزیراعظم کے طور پر پانامہ لیکس کے ذریعے پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے چوہدری محمد رزاق نے مزید کہا کہ اسحق ڈار کس طرح یہاں کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے جب کہ ان کا اور ان کے سمدھی نواز ڈریف کا پیسہ ملک سے باہر ھے انھوں نے مزید کہا کہ دوسروں کو پاکستان میں سرمایہ لانے کی دعوت دینے سے قبل ان کو اور نواز شریف کو اپنا پیسہ ملک میں لانا ہو گا ۔ ورنہ بھکاریوں کی طرح در در دستک دے کر بھیک مانگ کر اپنی کمیشن کی خاطر ملک کو بدنام نہ کریں