پیرس(ایس ایم حسنین)پاکستان مسلم لیگ ق فرانس صدر چوہدی منیر وڑائچ نے کہا ہے کہ حکمران ملک کا بیڑا غرق کرنے اور عدالتوں کا مضحکہ اڑانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ شریف برادران کو اب کوئی جدہ بھاگنے نہیں دے گا۔ انہوں نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ کوئی بھی نئی آنے والے حکومت ملک کو قرضوں اور معاشی گرداب سے نکال نہیں سکے گی۔