گجرات( میاں عرفان صدیق )سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کے سیکرٹری شیعب لودھی،ظہورالٰہی پیلس گجرات کے ترجمان حمیداللہ بھٹی اور سابق وفاقی وزیرچوہدری وجاہت حسین کے سیکرٹری مرزاعمران بیگ نےگزشتہ روز حاجی بشیر احمد مرحوم کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی کی۔ ممتاز شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے سینئر راہنما چوہدری منیر احمد وڑائچ سےاظہارتعزیت کیااور دعا کی کہ اللہ تعالٰی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطافرمائےاورلواحقین کو صبروجمیل عطا فرمائے۔