فرانس (ایس ایم حسنین)صدر پاکستان مسلم لیگ ق فرانس چوہدی منیر وڑائچ نے شریف برادران کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ شریف برادران اندھا دھند کرپشن میں لتھڑے ہوئے ہیں ۔ سی پیک کا روٹ اصل میں کچھ اور اور نقشوں میں کچھ اور دکھایا جا رہا ہے۔ یہ وہ چالبازی ہے جو شریف برادران صرف اپنے حواریوں کو نوازنے کیلئے کر رہے ہیں۔ یہ دور مارشل لائوں سے بھی بد ترین ثابت ہورہا ہے جس میں غریب کو احتجاج کا بھی حق حاصل نہیں۔