پیرس(نمائندہ خصوصی)کشمیریوں کے جذبہ آزادی اور حریت کو دبایا نہیں جا سکتا، 1931ء سے شروع ہونے والی تحریک آج تک اْسی جذبے سے جاری ہے ، ان خیالات کا اظہار چوہدری ندیم صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں انتظامی تبدیلیاں کر کے اپنا تسلط قائم رکھنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 30 سے زائد لوگ شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔