پیرس (عمیر بیگ)حکمرانوں اور ان کے حواریوں کی توجہ صرف اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنانے پر مرکوز ہے،مگر وہ یاد رکھیں کہ شور مچا کر لوگوں کی حکومت کی ناکامیوں سے توجہ نہیں ہٹا سکتے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق فرانس یوتھ ونگ کے صدر چوہدری ندیم نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ آج نہیں تو کل حکمرانوں سے عوام ضرور حساب لینگے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔