پیرس (عمیر بیگ)کرپشن کے خلاف چیف آف آرمی سٹاف کا بیان قوم کی آواز ہے۔ کرپشن کی بیساکھیوں پر چلنے والی لولی لنگڑی جمہوریت کا علاج وقت کی اہم ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس یوتھ ونگ کے صدر چوہدری ندیم نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر قومی خزانہ لوٹنے والے سیاستدانوں کے خلاف آپریشن کا اعلان کرکے سپہ سالار نے پاکستانی قوم کی ترجمانی کی ہے۔