مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی سید مہدی شاہ کی وفات پر سابق تحصیل ناظم کھاریاں اور ممبرپیپلز پارٹی اوورسیز کمیٹی چوہدری ندیم اصغر کائرہ کا گہرے رنج وغم کا اظہار اورفاتحہ خوانی
اسلام آباد؍لالہ موسیٰ(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی اوورسیز کمیٹی کے ممبر اورسابق تحصیل ناظم کھاریاں چوہدری ندیم اصغر کائرہ نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے بہنوئی سید مہدی شاہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور وبا کیخلاف جنگ کے دوران دکھ درد کی اس گھڑی میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو صبرواستقامت عطا فرمائیں۔
انھوں نے نے سید مہدی شاہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ا س امتحان کی گھڑی میں انھیں ضرور سرخرو فرمائیں گے۔ انھوں نے سید مہدی شاہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحۃ خوانی کی اور وزیراعلیٰ سندھ اور ان کے اہلخانہ کیلئے صبرواستقامت کی دعا کی۔
پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ کے تمام شعبوں اور یونٹس کے سربراہان اور کارکنان نے وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کے بہنوئی اور ایم ڈی سائٹ مہدی شاہ کی وفات پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا اور اللہ تعالی حضور دعا کرتے ہیں کہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو ۔صبر جمیل عطا فرمائے