ممبر پاکستان پیپلز پارٹی اوورسیز کمیٹی اور چیئرمین بلدیہ لالہ موسیٰ چوہدری ندیم اصغر کائرہ کا کامیاب دورہ لندن، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ کارکنان کی میٹنگز کا انعقاد
لندن(نمائندہ خصوصی) ممبر پاکستان پیپلز پارٹی اوورسیز کمیٹی اور چیئرمین بلدیہ لالہ موسیٰ چوہدری ندیم اصغر کائرہ کا انتہائی کامیاب دورہ لندن مکمل دورے کے دوران انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کارکنان کیساتھ کامیاب میٹنگز اور صدر پیپلزپارٹی عبدالطیف کے لندن جلسہ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری ندیم اصغر کائرہ کی بطور اوورسیز کمیٹی ممبر متحرک کردار اور تنظیمات کے سربراہان اور ممبران کے بہترین انتخاب پر مبارکباد پیش کی اور ان کی کوششوں کو سراہا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اور اوورسیز راہنمائوں کے ساتھ ان کے بھرپور اعتماد اور مختلف اجلاسوں میں ان کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ میں ایک کامیاب پارٹی کے طور پر جانی جاتی ہے اور چوہدری ندیم اصغر کائرہ جیسے نوجوان راہنمائوں کی طرف سے متحرک کردار سے پاکستان پیپلز پارٹی بہترین راستے پر گامزن ہے ۔