پیرس(یس اردو نیوز)پاکستان مسلم لیگ ق (یوتھ ونگ) کے صدر جناب چوہدری ندیم افضل نے آج یس اردو سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹواری شریفوں کا احتساب شروع ہو چکا ہے اور ان کی حکومت کا جانا اب نوشتہ دیوار بن چکا ہے
انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت نے اداروں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ عوام ق لیگ کے دور کو شدت سے یاد کر رہے ہیں جب بلدیاتی نظام کے ذریعے تمام طبقات کو یکساں ترقی کے مواقع حاصل ہوئے۔ 2013 سے آج تک صرف چوہے بلی کا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔