مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری چوہدری نعیم نے کہا ہے وزیراعظم نے عالم اسلام کی ترجمانی کرتے ہوئے کشمیر کے ساتھ ساتھ فلسطین پر ہونے والے مظالم کو بھی اجاگر کیا ہے ، میاں نواز شریف نے کشمیریوں کی آواز کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھا کرکشمیریوں کےدل جیت لیے ہیں نواز شریف صاحب کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب بہت تاریخی اہمیت کا حامل ہے اور وقت کی اہم ضرورت بھی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے جس انداز سے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو اجاگر کیا ہے اور وہاں کے حالات بیان کیے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ وزیر اعظم کے اس اقدام کے بعد ہر پاکستانی کا کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ اب پوری دنیا پر واضح ہو چکا ہے اورہر پاکستانی یہی چاہتا ہے کہ کشمیر کےمسئلے کا حل کشمیریوں کی مرضی سے اقوامی متحدہ کی قراردادوں کے مطابق نکالا جائے۔
وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو مدبرانہ ،جاندار اور بہترین انداز میں اجاگر کیاہے۔اقوام متحدہ میں 70سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اٹھایا گیا ہے جس سے بھارت کے ایوان لرز اٹھے ہیں۔خطاب کے دوران شہید کشمیر برہان وانی کا ذکر اور شہدائ کشمیر کو خراج عقیدت پیش کر کے نواز شریف نے مشن کشمیر کی جارحانہ پالیسی متعین کر دی ہے جو ہر پاکستانی کے دل کی ا?واز ہے ؛جو نواز شریف جیسا دلیر اور مجاہد قائد ہی کر سکتا ہے۔پوری قوم نواز شریف کی پشت پر ہے پاکستان اور پورا کشمیر نواز شریف کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کر رہاہے۔