اسلام آباد(یس اردو نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری چوہدری نعیم نے کہا ہے پی پی 7میں حاجی ملک عمر فاروق کی کامیابی پرمیاں محمد نواز شریف اور پوری پارٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ کامیابی دراصل وزیر اعظم کی محنت اور خلوص نیت کا پھل ہے ۔میاں محمد نواز شریف تاریخی فیصلے کر رہے ہیں اور یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ داخلہ اور خارجہ سطح پرلڑنے والا میاں محمد نواز شریف سے بڑا کوئی لیڈر نہیں۔