رپورٹ ؛اصغر علی مبارک سے سابق وفاقی وزیر برائے داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مسلم لیگ ن کے صدر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کے دوران پارٹی قائد نواز شریف کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے گئے اور شکوہ کیا کہ ان کی ایماپر ن لیگ کی ایک مخصوص لابی ان کے خلاف سازش کر رہی ہے شہباز شریف بتا دیں کہ وہ ان کے تحفظات دور کر سکتے ہیں یا نہیں دوسری صورت میں وہ اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہونگے چوہدری نثار نے نواز شریف کے بیانیہ کی بھی حمایت سے یکسر انکار کر دیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں دونوں رہنماں کے درمیان ہونے والی ملاقات پچاس منٹ جاری رہی اور اس میں چوہدری نثار علی خان نے پارٹی کا صدر بننے پر شہباز شریف کو مبار ک باد بھی دی جبکہ ان کی صحت بارے بھی دریافت کیا شہباز شریف نے اپنے دورہ برطانیہ کے دوران ہونے والی ملاقاتوں بارے بھی چوہدری نثار کو بتایا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان نے شہباز شریف پر زور دیا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کے عملی صدر بن کر دکھائیں اور فیصلہ سازی میں اہم کردار ادا کر یں کیونکہ پارٹی میں فیصلہ سازی اب بھی نواز شریف کے پاس ہے اور نواز شریف، مریم نواز اور ان کے بیانیہ کے حامی ن لیگی رہنماں نے ان کے خلاف محاذ بنا رکھا ہے اس لئے جب بھی ان پر تنقید ہوتی ہے وہ اس کا جواب دیتے ہیں نثار نے شکوہ کیا کہ کسی پارٹی اجلاس میں انھیں نہیں بلایا جاتا وہ ایک سینئر رہنماہیں مگر انھیں جان بوجھ کر نواز شریف نے دیوار سے لگا دیا ہے کیونکہ وہ ہمیشہ سچ بولتے ہیں اور اب نواز شریف کو سچ سننا پسند نہیں ہے ،اداروں کے ساتھ ٹکراو کسی صورت نہیں ہونا چاہیئے ورنہ عام انتخابات میں ن لیگ کو نقصان ہوگا اب بھی وقت ہے کہ مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے اور محاذ آرائی سے گریز کیا جائے ساتھ ہی انہوں نے واضح کر دیا کہ اگر ان کے ساتھ یہی سلوک ہوتا رہا تو وہ اپنا راستے کا تعین کرنے میں آزاد ہونگے اس پر ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے کہا کہ وہ پارٹی کا سرمایہ ہیں اور ایک سینئر رہنماہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ مسلم لیگ ن میں ہی رہیں ان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی جائے گی اور اس حوالے سے وہ جلد ہی نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے شہباز شریف نے یقین دلایا کہ اب وہ مسلم لیگ ن کی تنظیم نو کے حوالے سے جلد فیصلے کرینگے اور پارٹی کو مضبوط کیا جائے گا اس میں نثار ان کا ساتھ دیں جبکہ پارٹی کے بعض اراکین اگر ان کے خلاف بیانات دے رہے ہیں تو وہ اسے اہمیت نہ دیں کیونکہ ن لیگ میں چوہدری نثار کی بہت عزت ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے چوہدری نثار کو کچھ یقین دہانیاں تو کروائی ہیں تاہم چوہدری نثار اس ملاقات سے کچھ زیادہ مطئمن نہیں ہیں اور ان کا موقف ہے کہ شہباز شریف کو با اختیار پارٹی صدر ہونا چاہئے