اسلام آباد (یس نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے خان پور میںدہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائیسےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق چوہدر ی نثار نے پولیس اور رضا کارو ں کےبر وقت کام کی تعریف کی ۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے اپنی جان کی پروانہ کرتے ہوئے بہادری کے ساتھ خود کش بمباروں کا حملہ ناکا م بنا یا ۔اس موقع پر چوہدری نثار نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ۔