counter easy hit

کراچی آپریشن کے دائرہ کار پر چودھری نثار اور قائم علی شاہ میں نوک جھونک

311855_56664038وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت کراچی میں امن وامان سے متعلق بڑوں کی بیٹھک میں کچھ گلے شکوے بھی گونجے۔ رینجرز کے چھاپوں اور آپریشن کا دائرہ کار بڑھانے کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کے درمیان نونک جھونک بھی ہوئی۔
کراچی: (یس اُردو) کراچی میں لگی بڑوں کی بیٹھک میں دو بڑوں کے گلے شکوے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے شکوہ کیا کہ سندھ حکومت کو کہہ رکھا ہے کہ کہ رینجرز کے اختیارات کی مدت ختم ہوتے ہی توسیع کر دی جائے لیکن سندھ حکومت ہر مرتبہ تاخیر کرتی ہے۔ چوہدری نثار نے یہ شکوہ بھی کیا کہ ایک سال سے کہہ رہے ہیں کہ آپریشن کا دائرہ وسیع کر کے اندرون سندھ تک بڑھایا جائے۔ دہشت گرد اندرون سندھ میں بھی موجود ہیں لیکن آپریشن کا دائرہ نہیں بڑھایا گیا جو درست نہیں۔ جس پر وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے بھی چوہدری نثار سے گلہ کیا ۔ بولے آپ کی ایف آئی اے نے سندھ حکومت کے ایک دفتر پر چھاپہ مارا اور اہم فائلیں اٹھا کر لے گئے ۔ جواب میں وزیر داخلہ نے کہا سی ایم صاحب وہ چھاپہ ایک مقصد کے لئے مارا گیا تھا اُس چھاپے سے متعلق آپ کو پہلے بھی بتایا جا چکا ہے