لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)مقامی ایم پی اے کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے صرف اپناگاؤں ہی نظرآتاہے ،دوسرے دیہاتوں کی عوام کس حال میں ہیں اس سے انہیں کوئی سروکارنہیں ہے ،ان خیالات کا اظہارممتازسماجی وسیاسی شخصیت سابق امیدوارچیئرمین یونین کونسل کلیوال سیداں چوہدری نثارسرورآف خونی چک نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ مقامی ایم پی اے نے اپنے گاؤں کی گلیاں ،نالیاں،سکول ،کالج بنوالئے ہیں ،لیکن جڑواں دیہاتوں کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ،اس سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ،انہوں نے ڈی سی او گجرات سے مطالبہ کیاکہ یونین کونسل کلیوال سیداں کے دیہاتوں خصوصاً چک مرتضیٰ میں گرلزہائی سکول کیلئے مختص جگہ پرفوری طورپربلڈنگ بنواکربچیوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کئے جائیں۔