بیلجئم(نمائندہ خصوصی) ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سینئر راہنما پاکستان پیپلزپارٹی بیلجئم چوہدری قمر زمان نے کہا ہے کہ لیگی حکمرانوں کی کرپشن عروج پر ہے۔کمیشن کا مال لیگی اراکین اسمبلی اور چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کے ذریعے ہڑپ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو مہنگائی بے روزگاری اور لیگی حکمرانوں کی کرپشن نے زندہ درگور کردیا ہے غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں رہی کسی کسر بارشوں کے بعد ہونے والی تباہی نے نکال دی ہے ایک طرف بارشوں کی تباہی ہے دوسرے طرف اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے میگا پرجیکٹ جن میں جنگلہ بس سروس اور چیچو کی ملیاں پاور پراجیکٹ جیسے منصوبے شامل ہیں۔حکمرانوں کی بے حسی اور بری گورننس کے ساتھ ساتھ کرپشن کی کہانی ہیں لیکن حیرانگی ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ،نیب اور ایجنسیاں کہاں سوئی ہیں