فرانس(نمائندہ یس اردو) فرانس کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت پی پی پی فرانس کے سینیئر راہنما چوہدی محمد رزاق نے کہا ہے کہ ہندوستانی میڈیا نواز شریف کی تقریرپر آرمی اور آئی ایس آئی کو ہدف تنقید بنارہا ہے حکمرانوں نے دوہرا معیار اپنایا ہوا ہے انڈیا کے ساتھ بزنس بھی اور پاکستان کے ساتھ وفاداری کا دعویٰ بھی۔ عوام ان کے پرفریب نعروں پرکان نہ دھریں۔