کشمیر جیسے نازک ایشو پر ملک میں قومی اتفاق رائے اورتمام پارٹیز کو ایک پیج پر نہ لانا حکومتی ہٹ دھرمی کی علامت ہے، چوہدری رضی حسن
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ ونگ فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری رضی حسن نے کہا ہے کہ کشمیر جیسے نازک مسئلے پر ملک میں قوی اتفاقئے رائے کیلئے کام نہ کرنا اور اس کیلئےآل پارٹیز کانفرنس طلب نہ کرنا حکومت کی ہٹ دھرمی کی علامت ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت کو سندھ میں اپنی دال گلتی ہوئی نظر نہیں آرہی تو ان کے چرب زبان وزیر فیصل واوڈا ڈیم کیلئے سندھ حکومت سے مدد مانگنے پہنچ گئے مگر افسوس کہ مقبوضہ کشمیرجیسے نازک مسئلے پر حکومت اپنی انا اور تکبر کے ہالے سے باہر آنے سے قاصر ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہٹ دھرمی پر ایک دن سب پچھتائیں گے مگر ایک تھوری سی کوشش سے حکومت اپوزیشن اور تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر نہ لا کر تاریخی غلطی کر رہی ہے جس سے کشمیر کاز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔