ایفی ڈرین اور جعلی ادویات سمیت جعلی دودھ کے پیچھے بھی نااہل حکمرانوں کے وزراپوری طرح شریک ہیں، چوہدری ساجد گوندل
پیرس،بارسلونا(ایس ایم حسنین)پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے سینئر راہنما چوہدری ساجد گوندل نے حالات حاضرہ پراپنے تبصرے میں کہا ہے کہ میڈیا میں چلنے والی خبریں حرف بہ حرف سچ ہیں اور پورے ملک خصوصاًً پنجاب میں اس وقت قانون کی عملداری نہ ہونے کے برابر ہے
سب نے دیکھ لیا کہ نااہل حکومت کس طرح اپنی ناکامیاں چھپانے میں لگی ہے اور اللہ تبارک و تعالیٰ ان کے اصل چہرے عوام کے سامنے لا رہا ہے۔ یہ بھی ایک طرح سے قدرت کا انتقام ہے۔ نااہل حکمران اور ان کے وزرا جمہوریت کا برقعہ پہن کر یہ سب کچھ کر رہے ہیں۔