سپین(بیورو چیف)حکمران عوامی مسائل حل کرنے کے حوالے سے آج بھی2013کی پوزیشن پرکھڑے ہیں،مسلسل جھوٹ بول کر عوام کومزید گمراہ نہیں کیاجاسکتا عوامی مسائل حل ہونے کے بجائے مزید اضافہ ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری ساجد گوندل جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی سپین نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ حکومت بری طرح پھنس چکی ہے اوراحتساب کے عمل سے گزر کرہی نکل سکتی ہے احتساب کمیشن کے قیام میں تاخیر ی حربوں سے حکمرانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔