سابق صدر آصف علی زرداری جیسا جرات مندسیاستدان کمزور ہوتی جمہوریت کا واحد سہارا ہے، ساجد گوندل
بارسلونا(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے سینئر راہنما چوہدری ساجد گوندل نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری حالیہ کمزور ہوتی جمہوریت کیلئے مضبوط سہارا ہیں ۔ ان کے جراتمندانہ بیانات نے حالات اور کٹھ پتلی حکومت کے سامنے مجبور سیاستدانوں کو حوصلہ دیا ہے جس سے جمہوریت کےلئےنیا ولولہ اور جوش پیدا ہوا ہے۔ ان جیسا جری اور بہادر سیاستدان آج تک پاکستانی سیاست نے نہیں دیکا
.آصف زرداری صاحب مضبوط اعصاب کےمالک ہیں اورکوئی بھی صورت ہو ڈٹ کربات کرنےکے عادی ہیں، حالیہ بیانات میں انہوں نےعلی الاعلان تیر پھینکے ہیں اوران کا ہدف واضح ہے۔ ان کی ہربات کے پیچھےایک کہانی ہے،ان میں سےکسی کہانی کی تفصیل بیان کی جاسکتی ہےاورکسی پرصرف مسکرایا اور انتظارکیاجاسکتا ہے