counter easy hit

نئے پاکستان میں کرپشن کے ریکارڈ ، علیمہ خان سے حلیم عادل، غلام سرور، عمران اسماعیل وغیرہ تک سب کے پیٹ پھاڑ کر پیسہ نکالنے کیلئے نیب جیسے 10 ادارے چاہیےہوسکتے ہیں ، چوہدری سجاد احمد 

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے جرنل سیکرٹری چوہدری سجاد احمد نے کہا ہے کہ دوسروں پرکرپشن الزام لگانے والوں نے نئے پاکستان میں کرپشن کے ریکارڈ لگادیے ہیں۔ اتنا پیسہ برآمد کرنے کیلئے نیب سے بھی زیادہ مستعد اور بے رحم 10مزید ادارے بنانے ہونگے جو علیمہ خان کی چندہ چوری کا حساب لیں گے ۔ آٹا چینی چوروں جیسا سکینڈل تو سب سے منفرد ہے۔ ای سی سی میں بیٹھے لوگوں نے خود کو ہی اربوں کی سبسڈی دی اور قومی خزانے کو جی بھر کے لوٹا۔ اس کے بعد چھوٹے وزرا کو دیکھ لیں  کسی نے تیل و گیس کے شعبے کو لوٹا کسی نے ہوا بازی اور کسی نے صحت جیسی وزارتوں کے فنڈز پر ڈاکہ ڈالا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس کے نام پر کرونا وائرس کے سلسلے میں امداد بھی چوری کرلی جائیگی جس کو کوئی روک نہیں سکتا۔ انھوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگرایماندار حکومتیں ایسی ہوتی ہیں تو پھر کرپٹ حکومتوں کی مثال تو اس دنیا میں ڈھونڈنا مشکل ہوگا۔

WhatsApp Video 2020-05 -18 at 03.27.34
 

 

انھوں نے کہا کہ  چور لٹیرے جتنی مرضی ڈرامے بازی کر لیں پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں جتنی بری طرح تبدیلی بے نقاب ہوئی ہے اب یہ لوگ آنے والے وقت میں کڑے احتسا ب سے نہیں بچ سکتے تحریک انصا ف کو عوام نے منڈ یٹ کر یشن ختم کر نے کیلئے دیا اور انھوں نے خود ہی کرپشن کے ریکارڈ بنادیے۔

ch sajjad ahmed gen secretary, PMLN France says Nab should become 10 times double to investigate current Governments scams

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website