شہباز شریف جیسا لیڈر دوبار پیدا نہیں ہوگا، اپنی حکومت کیخلاف کرپشن سکینڈل اینٹی کرپشن کو تحقیقات کیلئے بھیجا جبکہ بی آرٹی کرپشن پراجیکٹ کی تحقیقات میں خود وزیراعظم رکاوٹ ہیں، چوہدری سجاد احمد
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری سجاد احمد نے کہا ہے کہ شہبازشریف واحد لیڈر ہیں جہنوں نے آشیانہ سکینڈل کی تحقیقات کی اور معاملہ اینٹی کرپشن کو بھیجا ۔ یہ صدر مسلم لیگ ن کی اخلاقی جرات تھی جنہوں نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا جبکہ وزیراعظم کی ناک کے نیچے کے پی کے اوروفاق میں ان کے وزرا جو کرپشن کی داستانیں رقم کر رہے ہیں وزیراعظم خود ان کی تحقیقات سے مجرمانہ غفلت برت رہے ہیں۔عمران خان اور شہبازشریف سے خصوصی کلاسزلینے کی ضرورت ہے۔اورنج لائن ٹرین کا دوبارہ افتتاح کرتے حکومت شرم آنی چاہیے۔