وزیراعظم نے نیب زدہ بزنس مین دوستوں کیلئے نیب آرڈیننس بدل کر انوکھی کرپشن کی بنیاد رکھ دی، چوہدری سجاداحمد
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری سجاد احمد نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم اور کراچی میں تاجردوستوں کو وزیراعظم کی خوشخبری دینے سے ظاہر ہے کہ وہ اپنے کرپٹ دوستوں کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔ تاریخ کا پہلا وزیراعظم ہے جو علی الاعلان اقرار کر رہا ہے کہ جن تاجر دوستوں پر نیب کے کیسز تھے ان کے فائدے کیلئے نیب آرڈیننس میں ترمیم کررہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ جس ملک میں وزیراعظم لوگوں کو احتساب سے بچانے کیلئے قانون سازی کے احکامات جاری کرے اور اپنی حکومت میں بننے والے بدترین بی آرٹی منصوبے کیخلاف تحقیقات رکوانے کیلئے سردھڑ کی بازی لگا دے وہاں بے لگام کرپشن کو کوئی نہیں روک سکتا۔