نااہل حکومت ناکامیاں چھپانے کیلئے نواز شریف کی بیماری کا سہارا لے رہی ہے، چوہدری سجاد آف نورجمال
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری سجاد احمد آف نور جمال نے کہا ہے کہ حکومت کی حالت انتہائی پتلی ہے پہلے میاں محمد نواز شریف کو قید حکومت کا بنیادی ایجنڈا تھا اور اب میاں محمد نواز شریف کی بیماری ر سیاست کی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ہوش کے ناخون لینے چاہییں ملک کے طول وعرض میں ہر خاص وعام مہنگائی اور چوربازاری اورلوٹ مار کی وجہ سے متاثر ہوچکا ہے۔ مگر حکومت اپنی خراب ترین کارکردگی ہٹانے کیلئے حیلے وبہانے ڈھونڈ رہی ہے اور اس میں سرفہرست میاں محمد نواز شریف کی ذات ہے جس کی بیماری کے پیچھے ہر حکومتی رکن چھپنے کی کوشش کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نہائت افسوس کا مقام ہے کہ ملک کا عالمی نہ ہی علاقائی کوئی روڈ میپ نہیں کہ یہ سلیکٹڈ حکومت کہاں اسے لے جارہی ہے۔کرپشن ختم کرنے کا نعرہ لگانے والے سو فیصد کرپشن میں اضافہ کرچکے ہیں۔ کوئی بیوروکریٹ کوئی تاجر اس حکومت کے ساتھ چلنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ یہ پاکستان مسلم لیگ ن کی خوش قسمتی اور میاں محمد نواز شریف کی عظیم قیادت ہے جسے اب عوام الناس آواز دے کر بلا رہے ہیں اور دن رات دعائیں مانگتے ہیں کہ میاں محمد نواز شریف صحتیاب ہوکر واپس پاکستان آئیں اور ملکی سیاست میں اپنا کردار ادا کریں۔