پیرس(ایس ایم حسنیں) چوہدری سجاد ڈوگہ راہنما پاکستان مسلم لیگ ق فرانس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قائد پاکستان مسلم لیگ ق کارکنوں کے دلوں میں بستے ہیں اور ان کی اپنے کارکنوں کے ساتھ والہانہ محبت کی مثال پیش کرنا مشکل ہے۔ بلا شبہ وہ پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے قائد اعظم ہیں ان کو صدر منتخب ہونے پر مسلم لیگ ق فرانس کے تمام اراکین کی طرف سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔