چوہدری برادران کی سیاست کے دروازے ملکی مفاد کیلئے کھلے رہتے ہیں، حکومت ان کی خندہ پیشانی کو کمزوری نہ سمجھے، چوہدری سجاد ڈوگہ
پیرس (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ق کے مرکزی راہنما چوہدری سجاد ڈوگہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مطلبی سیاست سے نقصان اٹھا سکتی ہے۔ چوہدری برادران نے ہمیشہ ملکی مفاد کے تحت سیاست کی ہے ۔ ان کے دروازے ہمیشہ دوستوں اور خاندانی لوگوں کیلئے کھلے رہتے ہیں ۔ حکومت ان کی خندہ پیشانی کو ان کی کمزوری نہ سمجھے اگر مسلم لیگ ق ان کی حکومت بنوا سکتی ہے تو انہیں گرانا بھی مشکل نہیں ںہے
انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران زیر ک لوگ ہیں اور درگزر کرنیوالے ہیں، اب ان کے کارکنا ن کو تحریک انصاف کی حکومت سے گلہ ہونا شر وع ہوگیاہے
انہوں نے کہا کہ چودھری برادران ہمیشہ کھلے دروازے کی سیاست کرتے ہیں، ان کے رابطے چلتے رہتے ہیں اور تحریک انصاف کے ساتھ ملک کے مفاد میں تعاون کے جواب میں حکومتی وزرا کا رویہ نہائت بچگانہ ہے جو کہ خود حکومت کیلئے نقصان دہ ہے۔