پیرس(نمائندہ خصوصی)حکمران ترکی کے عوام کا ردعمل دیکھ کر غلط فہمی کا شکار نہ ہوں۔لوگ اس لیڈر کے لئے سڑکوں پر نکلتے ہیں جو پاناما جیسی کرپشن میں ملوث نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری سجاد ڈوگہ رہنما مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ کاش پاکستان میں حقیقی جمہوریت ہوتی تو یہاں کے عوام بھی اپنے حکمرانوں کے ایک اشارے پر جمہو ریت کی بقا کی جنگ لڑنے کیلئے تیار رہتے۔مختلف شہروں میں آرمی چیف کے حق میں لگائے گئے پوسٹرز نے نقلی جمہوریت کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے