مزدور ڈے 2020، تبدیلی نے مزدور کے ساتھ ساتھ سفید پوش طبقہ کو بھی کوڑیوں کا محتاج بنا دیا، چوہدری سجاد احمد
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری سجاد احمد نے کہا ہے کہ تبدیلی نے مزدوروں کے ساتھ جس طرح دو سال میں سفید پوش طبقہ کی بھی چیخیں نکلوائی ہیں ۔ وہ انتہائی قابلِ مذمت ہے۔ پاکستان کا وزیراعظم جھوٹا ترین شخص ہے جس کو اپنی ذات کے علاوہ کوئی نظر نہیں آتا۔ اس نے اقتدار کی خاطر 22 کروڑ عوام کا مستقبل دائو پرلگا دیا۔ دو سال گزرنے کے باوجود کچھ بھی پرفارم نہ کرسکنے کے باوجود عوام کی خون پسینے کی کمائی پر عیاشیوں کا بازار گرم ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ،جب کہ پاکستان میں یوم مزدورپربھی مزدوروں کوپیٹ کی آگ بجھانے کی فکر۔ یکم مئی سے بے خبرمحنت کشوں کومزدوری کی تلاش ہے۔ حکومتی اقدامات سے پوری قوم ناخوش ہوچکی ہے۔ مزدورجہاں پریشان ہیں وہیں سفید پوش طبقہ بھی سٹاک ایکسچینج کی مندی اورڈالر کی اڑان کی وجہ سے کوڑیوں کا محتاج ہوچکا ہے۔ ۔ان کا کہنا ہے کہ عظیم الشان جلسوں،سڑکوں اورپلوں سے مزدوروں کیافائدہ۔ان سے تو ان کا مستقبل بھی ایک نااہل نیازی کو وزارت عظمیٰ کی کرسی پربٹھا کر چھین لیا گیا ہے۔