پیرس بھر میں یوم یکجہتی کشمیر پھرپور طریقے سے منایا جائیگا، چوہدری سجاد احمد
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری سجاد احمد نے 5 فروری کوپیرس میں یوم یکجہتی کشمیر کو اہم ترین دن قرار دیا اور اسے بھرپور طریقے سے منانے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پیرس میں پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بھرپور مظاہرے کا اہتمام کر کے کشمیری برادری کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اظہار کریگی۔ اس موقع پر ہمیشہ کی طرح پاکستانی وکشمیری سیاسی وسماجی ومذہبی وکشمیری جماعتیں متحرک کردار اداکرینگی۔