پیرس( یس اردو نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے نائب صدر جنا بچوہدری سجاد نمبر دار نے کہا ہے کہ اولیائ کرام کا پیغام محب امن اور بھائی چارہ ہے دہشتگردوں نے ہماری روح پر وار کیا ہے۔ انہوں نے دہشتتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم انسانیت کا قتل غیر انسانی فعل ہے، قوم ان دہشتگردوں کو کبھی معاف نہیں کرےگی۔ اور ان کے خلاف ہمیشہ سینہ سپر رہے گی۔