مخالفین الزامات لگاتے رہے ہیں اور چار سال وزیر اعظم عمل کے ساتھ اپنی پرفارمنس سے جواب دیتے رہے ہیں، چوہدری سجاد نمبر دار
پیرس(ایس ایم حسنین) چوہدری سجاد نمبر دار سینئر راہنما مسلم لیگ ن فرانس نے کہا ہے کہ صرف پنجاب کا وزیر اعظم کہنے والوں کواب اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف اپنے عمل کے ساتھ ثابت کر رہے ہیں کہ وہ ایک صوبے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے وزیر اعظم ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ کراچی سے کشمیر تک موٹر وے کا جال بچھ چکا ہے جس سے ہماری جغرافیائی ناہمواری ختم ہوئی ہے اور یہ منصوبہ ملک کو ترقی یافتہ قوموں کے برابر لاکھڑا کرے گا۔