جس سوشل میڈیا کے سہارے پی ٹی آئی اقتدار میں آئی وہی ٹول دوسروں سے چھیننا چاہتی ہے، چوہدری سجاد نمبردار
پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے نائب صدر چوہدری سجاد نمبردار نے سوشل میڈیا پر حکومتی قدغن اور حیلے بہانوں سے صحافیوں کی آواز دبانے کے عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سوشل میڈیا پر ہی دعوے کر کر کے اقتدار تک پہنچی اور سوشل میڈیا کے سہارے ہی لوگوں کو بیوقوف بناتی رہی تمام جھوٹے پراپیگنڈے سوشل میڈیا پر پھیلائے گئے اور اب اپنے ہی کرتوتوں سے گھبرا کراس پر پابندی لگانا چاہتی ہے۔
تحریک انصاف کی حکومت بہت غلط انداز سے صحافت کا گلا گھونٹنا چاہتی ہےان اوچھے ہتھکنڈوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ماضی میں بھی بہت سے آمر صحافیوں کی آواز دبا چکے ہیں مگر ناکام رہے اور بلاآخر جمہورکی آواز کے سامنے گھٹنے ٹیک گئے۔