ویون رچرڈز‘ ‘ کو تحریک انصاف کا سربراہ ہونا چاہیے، جو پاکستانی نہیں مگر پاکستان کیلئے جذبات تو عمران خان سے اچھے رکھتا ہے، چوہدری سجاد نمبر دار
پیرس(ایس ایم حسنین) مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر راہنما چوہدری سجاد نمبر دار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ایس ایل پر عمران خان کی سیاست مضحکہ خیز ہے۔ ایسے شخص کو پاکستانی ٹیم کا کپتان کیسے رکھا گیا جو انتہائی بزدلانہ اور گھٹیہ سوچ رکھتا ہے۔ ”ویون رچرڈز‘ ‘ کو تحریک انصاف کا سربراہ ہونا چاہیے، ملک میں کرکٹ کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والے نیازی سے تو کالے انگریز اچھے ہیں جو پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے جرات مندانہ بیانات دے رہے ہیں۔