پیرس(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے نائب صدر چوہدری سجاد نمبردار نے کہا ہے کہ غیر جمہوری قوتوں کو للکارنے کیلئے کم از کم نواز شریف جیسا حوصلہ چاہیے جس نے اپنی بیٹی اور بیمار اہلیہ کے ساتھ کڑی آزمائش کے وقت میں فولادی اعصاب کا استعمال کرتے ہوئے ان قوتوں کو للکارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تاریخ یاد رکھے گی ایسا حوصلہ آج تک کسی سیاسی راہنما نے نہیں دکھایا جس نے بیک وقت لوکل اور بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کو للکارا ہو اور اسکے خلاف کھڑے رہنے کا فیصلہ کیا ہو۔