غریب کو حکومت چار سال میں 14000روپے ماہانہ سے زیادہ تنخواہ نہیں دیتی اور ان کے خادم اعلیٰ کیلئے ہیلی کاپٹر اور جہاز ،خدا کی لعنت ہے
پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان سملم لیگ ق فرانس کے راہنما چوہدری سجاد ڈوگہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو ہیلی کاپٹر اور جہاز مل سکتے ہیں جبکہ قومی ایئر لائن دیوالیہ ہو چکی ہے کیونکہ اچھے طیارے ہی نہیں صدقے کے بکروں کے سر پر چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ ’بنانا ریپبلک‘‘ نہیں تو اور کیا ہے حکومت نے تو اداروں کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔