بارسلونا(پ ر)چوہدری سلیم لنگڑیال کی کوششوں سے چوہدری امتیاز لوراں اورچوہدری عبدالغفار مرہانہ کی صلح ہوگئی۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ق کے چیئرمین چوہدری امتیاز لوراں کو پاک فیڈریشن اسپین کے یوم پاکستان کے پروگرام کی باقاعدہ دعوت جسے انہوں نے خوش دلی سے قبول کیا اور کہا کہ ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کا قافلہ چوہدری عبدالغفارمرہانہ کے 23مارچ کے پروگرام میں جائے گا.اس موقع پر دیگر احباب میں چوہدری امتیاز لوراں. چوہدری عبدالغفار مرہانہ.چوہدری سلیم لنگڑیال،راجہ حاجی اسد حسین،بابا ذوالفقار علی،چوہدری اعجاز اسلم، راجہ بشارت،شہزاد اکبر وڑایچ،ڈاکٹر عرفان مجیدراجہ،چوہدری گلریز بوگا،عمران ساہی شامل ہیں۔