counter easy hit

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ آئی ایم ایف کی مدد کے بغیر پاکستانیوں کے اپنے پسے سے ڈیم کا سنگ بنیاد حقیقی تبدیلی ہے، چوہدری سلیم بوڑا

پیرس (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما چوہدری سلیم بوڑا نے کہا ہے کہ ملکی تاریخی میں پہلی مرتبہ آئی ایم ایف کے سہارے کے بغیر وزیراعظم عمران خان نے مہمند ڈیم کا افتتاح کرکے ثابت کردیا کہ عوام سے تحریک انصاف نے جو وعدے کیے تھے وہ ہر صورت پورے کریگی اور جو لوگ یہ کہتے تھے کہ ڈیم نہیں بنے گا وہ اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں ڈیم کاافتتاح ہوگیا ہے انشاء اللہ مقررہ مدت میں ڈیم بھی بنے گااوردیگر جو وعدے قوم سے کیے گئے ہیں وہ بھی پورے ہونگے ،ڈیم کی تعمیر کے دوران ہزاروں لوگوں کو روزگار ملے گا

ان خیالات کااظہارانہوں نے یس اردو نیوز نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے یوم تاسیس کی تقریب میں بھی وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر دوٹوک اندازمیں واضح کیا ہے کہ کسی کرپٹ کو این آر او نہیں ملے اپوزیشن این آر او کیلئے شور مچارہی ہے مگر یہ لوگ شور مچاتے رہیں تحریک انصاف کام پر توجہ دے رہی ہے اوروہ دن دورنہیں جب ملک میں معاشی خوشحالی آئیگی

 

Ch Saleem Bora, senior, leader, PTI, France

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website