قانون کا سب سے بڑا دشمن سابق وزیرقانون بہت پہلے سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے تھا، چوہدری سلیم بوڑا
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری سلیم بوڑا نے اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے منشیات کے کاروبار میں ملوث مافیا سرغنہ رانا ثنااللہ کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قتل وغارت، منشیات، چوربازاری، دہشتگردی، گینگ وار جیسے مکروع دھندوں میں ملوث سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کو بہت پہلے سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ دیرآید درسر آید ایسے کرمنل مائنڈڈ شخص کو ہمارا سیاسی نظام اب تک تحفظ دیتا رہا جس کی وجہ سے جنوبی پنجاب کالعدم تنظیموں کا گڑھ بن چکا ہے ۔ مسلم لیگ ن دور میں پورے ملک میں بلا امتیاز آپریشن ردالفساد کیا گیا مگر جنوبی پنجاب اور بعض دوسرے علاقوں میں رانا ثنا اللہ اور شوباز شریف سب اوکے کی رپورٹ بنا کرپیش کرتے رہے تاکہ ان عناصر کو بچایا جاسکےا ور مخالفین کیخلاف استعمال کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹائون سانحہ کے ذمہ دار کو کڑی سے کڑی سزا دی جانی چاہیے تاکہ ملک اورخصوصاً پنجاب میں قانون کا بول بالا ہو اور مجرموں اورمجرموں کو تحفظ دینے والی سوچ کا خاتمہ ہوسکے۔