پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری سلیم بوڑا کی بلال حسین گورسی ایڈووکیٹ کو گجرات بارکونسل کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد
پپرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری سلیم بوڑا نے بلال حسین گورسی ایڈووکیٹ کو گجرات بارکونسل کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میری نیک تمنائیں بلال حسین گورسی ایڈووکیٹ کے ساتھ ہیں ۔اللہ تعالیٰ انھیں اس اہم ذمہ داری کونبھانے کیلئے سرخرو کریں۔
انھوں نے کہا کہ بلال حسین گورسی ایڈووکیٹ علاقے کے ممتاز ماہر قانون ہیں اور بطور صدر گجرات بارکونسل علاقے کیلئے ایک اثاثہ ثابت ہونگے۔ انہوں نے ہمیشہ قانون کا احترام اور انصاف کے نظام کی بہتری کیلئے کوشش کی ہے اوربطور صدر گجرات بارکونسل وہ اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔