مرکزی راہنما تحریک انصا ف فرانس چوہدری سلیم بوڑاکا ملک انصر خان کے تایا جان کی وفات پر دلی رنج وغم کا اظہار اورفاتحہ خوانی
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) مرکزی راہنما تحریک انصاف فرانس چوہدری سلیم بوڑا نے پیرس میں مقیم ملک افضال اورملک عابد کے والد اور سینئر راہنما تحریک انصاف فرانس ملک انصر خان کے تایا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔