یس اردو نیوز نے تمام صحافتی شعبوں میں نمایاں کارکردگی سے پاکستان اوردنیا بھر میں الگ پہچان بنائی ہے، چوہدری سلیم بوڑا
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری سلیم بوڑا نے یس اردو نیوز کی گرانقدرخدمات پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یس اردو نیوز تمام صحافتی شعبوں میں بہت آگے نکل چکا ہے اور نمایاں کارکردگی سے پاکستان اوردنیا بھر میں الگ پہچان بنا چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے میں یس اردو نیوز کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کی یکساں کوریج اور سیاسی وسماجی تقریبات میں یس اردو نیوز اور ان کی پوری ٹیم کو نہائت قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے انشااللہ یس اردو نیوز کا اعلیٰ صحافتی تشخص تمام دوسرے نیوز اداروں کیلئے مشعل راہ بنے گا۔