counter easy hit

لفظ پاکستان کے خالق “چوہدری رحمت علی گورسی” کا122واں یوم پیدائش، وزیراعظم عمران خان تحریک پاکستان کے عظیم راہنما کاجسدِ خاکی پاکستان لانے کا وعدہ پورا کریں، چوہدری سلیم بوڑا

لفظ پاکستان کے خالق “چوہدری رحمت علی گورسی” کا122واں یوم پیدائش، وزیراعظم عمران خان تحریک پاکستان کے عظیم راہنما کاجسدِ خاکی پاکستان لانے کا وعدہ پورا کریں، چوہدری سلیم بوڑا

پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری سلیم بوڑا نے تحریک پاکستان کے عظیم راہنما اور پاکستان کوپاکستان نام دینے والے چوہدری رحمت علی کے 122ویں یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے سوا کوئی ایسا لیڈر نہیں جو محسن ملت چوہدری رحمت علی کے جسدِ خاکی کو دیارغیر سے اپنے وطن منتقل کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری رحمت علی نے 1933ء میں اپنے مشہور رسالے ’’اب یا کبھی نہیں‘‘ میں پاکستان کا نام اور مطالبہ پاکستان پیش کیا۔ یہ مسلمانوں کے ایک آزاد و خود مختار مملکت کا نہایت واضح مطالبہ تھا۔ جبکہ اس سے قبل دیگر لوگوں کی طرف سے پیش کئے گئے مطالبے اتنے واضح نہ تھے۔ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ اگر 1933ء میں وہ یہ نام اور مطالبہ پاکستان پیش نہ کرتے تو شاید آج پاکستان قائم نہ ہوتا

انہوں نے پورے برصغیر کے مسلمانوں کی آزادی و خودمختاری کیلئے اپنی پوری زندگی وقف کردی۔ شادی تک نہیں کی۔ اس مشن کیلئے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کر دیا۔ اسی بے قدری کے غم سے وہ تین فروری 1951ء کو نہایت کسمپرسی کی حالت میں کیمرج برطانیہ میں انتقال کر گئے۔ سترہ روز ان کی لاش بے گور و کفن ہسپتال کے سرد خانے میں پڑی رہی۔ ان کا جسد خاکی 69 سال سے دیار غیر میں دفن ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن سے پہلے ان کے جسد خاکی کو پاکستان لانے کا وعدہ کیا تھا۔ انشااللہ وہ اپنا یہ وعدہ پورا کریں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website