تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما چوہدری سلیم بوڑا کی طرف سے تمام اہل اسلام کو عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلـم بہت بہت مبارک ہو
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری سلیم بوڑا نے جشن عید میلاد النبی میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلـم کے موقع پر تمام امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلـم کی ذات بنی نوع انسان اور پوری کائنات کیلئے مجمسم رحمت ہے۔ انھوں نے غریبی میں بھی شہنشاہی کر کے ایک ایسی مثال قائم کی کہ سوچ کر ذہن و دل میں روشنی سی جگمگانے لگتی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلـم نے عرب کے جہالت زدہ ماحول کو اس قدر پاک وپاکیزہ بنایا کہ آج پوری دنیا سے امت مسلمہ روحانی پاکیزگی حاصل کرنے عرب کا رخ کرتے ہیں۔
حضور میری تو ساری بہار آپ سے ہے
میں بے قرار تھا میرا قرار آپ سے ہے
کہاں وہ ارض مدینہ کہاں میری ہستی
یہ حاضری کا سبب بار بارآپ سے ہے
میری تو ہستی کیا ہے میرے غریب نواز
جو مل رہا ہےمجھے سارا پیار آپ سے ہے
سیاہ کار ہوں آقا بڑی ندامت ہے
قسم خدا کی یہ میرا وقار آپ سے ہے
محبتوں کا صلہ کون ایسے دیتا ہے
سنہری جالیوں میں یار غارآپ سے ہے
یہ لفظ نعت کے جتنے ہیں آپ دیتے ہیں
یہ نعت گوئی میں میرا شمار آپ سے ہے
حضور آپ کی یادوں میں اشک رحمت ہے
یہ آنکھ تیری ضیا اشکبار آپ سے ہے
ہے ذکر آپ کا ایسا کہ آنکھ برآئے
یہ آنکھ تیری ضیا اشکبار آپ سے ہے