اپوزیشن ایک سٹیج پربھی ایک پیج پر نہیں ، وزیراعظم عمران خان کے بغض نے اپوزیشن کو مزید بے نقاب کردیا، چوہدری سلیم بوڑا
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنماچوہدری سلیم بوڑا نے کہا ہے کہ اپوزیشن ایک سٹیج پر پہہنچ کر بھی ایک پیج پرنہیں آسکی۔ وزیراعظم عمران خان کا بغض نہ جانے بلاول اوشہباز شریف اور تمام کرپٹ مولانا کو کہاں کہاں رسوا کریگا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ دشمنی دراصلاس ملک کے 22 کروڑ عوام کے ساتھ دشمنی ہے ۔ مولانا نے دو دن کی مہلت اپنے لیے لی ہے، آئندہ 48 گھنٹے میں یہ لوگ مشاورت کریں گے، یہ مولانا کوبھی پتا ہے کہ ان کو استعفا نہیں ملنے والا۔