قانون نے اپنا راستہ بنا لیا آئندہ حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے کی اجازت کسی کو نہیں ہونی چاہیے ، چوہدری سلیم بوڑا
پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما چوہدری سلیم بوڑا نے تحریک لبیک کے سربراہ کے چیف جسٹس اور فوج کیخلاف پروپیگنڈے اور جعلی فتوئوں پر گرفتاری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نے شہروں اور دیہات میں آگ و خون کی ہولی کھیلنے کے خلاف اپنا راستہ بنا لیا انشااللہ اس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جانا چاہیے ۔ کسی کو بھی اتنی ہمت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرتے ہوئے نقص امن کا باعث بنے اور سپہ سالار اور اعلیٰ عدلیہ کیخلاف قتل کے فتوے جاری کرے ایسے لوگوں کو کٹہرے میں لا کر ان کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیے۔